حکومت نے ملکی مستقبل کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا ہے، شہباز شریف

June 27, 2019

مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 20 ارب روپے کم کرنے اور مستحق طلباء کے انڈوومنٹ وظائف میں کمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا کہ ان کے دور میں ساڑھے 3 لاکھ طلباء کو انڈوومنٹ پروگرام کے تحت اسکالر شپس دی گئیں اور جنوبی پنجاب میں اسکولوں کے 6 لاکھ بچوں کو ماہانہ وظائف دئیے جاتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نظرئیے نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا ہے، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کے مستقبل کے ساتھ ہی کھیلنا شروع کر دیا ہے۔