اعزازی ڈگری ملنے پرراحت فتح کومبارکباد کس نے دی؟

June 29, 2019

معروف اداکار ہمایوں سعید نے راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

پاکستان کے نامور قوال استاد راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری ملنے پر دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں،ہمایوں سعید سب سے پہلے فنکار ہیں جنہوں نے راحت فتح علی سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے تاہم گلوکارکے اس کارنامےپر دیگر ساتھی فنکار اب تک خاموش ہیں۔

ہمایوں سعیدنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکار کو مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔انہوں نے لکھا کہ آپ کا شمار پاکستان کے باصلاحیت لوگوں میںہوتا ہے ۔

ہمایوں سعید نے راحت فتح علی خان کے لئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے لکھا ’ ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں ‘۔

واضح رہے عالمی شہرت یافتہ راحت فتح علی خان کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں مارچ 2019 میں اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا تھا اور 26 جون کو انہیں ڈگری سے نوازا دیا گیا۔

لندن میں ہونے والی یاد گار تقریب سے قبل آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کے چانسلر کی جانب سے استاد راحت فتح علی خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔