اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم، اسٹیٹ بینک کی ہدایات جاری

June 30, 2019

اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کے لیے اسٹیٹ بینک نے تما م بینکوں کو ہدایات جاری کردیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسکیم سے مستفید ہونے والوں کو چھٹی کے باوجود آج رات بارہ بجے تک کیش نکلوانے اور جمع کرانے کی سہولت فراہم کی جائے۔

دوسری طرف اثاثے ظاہر کرنے کے آخری دن پر ایف بی آر کی ویب سائٹ پر دباؤ بڑھ گیاہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ پر معلومات کی ترسیل بہت مشکل ہورہی ہے۔

چیرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہےکہ ہم ویب سائٹ اپ گریڈ کررہے ہیں، اگر کسی کو مسائل پیش آرہے ہیں تو ایف بی آر اسے حل کرے گا۔