بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مہم جاری، 13ہزار146ٹکٹ جاری

July 04, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف جاری مہم کے تیسرے رو ز 13 ہزار 146 موٹرسائیکل سواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے، 18ہزار 500موٹرسائیکلوں کو تحویل میں لیا گیا، 19 لاکھ 71 ہزار 900 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ہیلمٹ کے خلاف جاری خصوصی مہم عنوان "ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں" کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔