سرکاری اہلکار پر کیچڑ پھینکنے والا کانگریسی رہنما گرفتار

July 04, 2019

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سرکاری اہلکار پر کیچڑ پھینکنے کے الزام کانگریسی رہنما کو گرفتار کرلیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی اخبار کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے رکن اور مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ نارائن رانے کے بیٹے نتیش رانے نے ڈپٹی انجینئر پر اُس سے کیچڑپھینکی تھی جب وہ ایک ہائی وے کا معائنہ کررہے تھے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے نتیش رانے کو حراست میں لے لیا ہے۔