اطالوی نوجوان کا باسکٹ بال کا شاندار مظاہرہ

July 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو باسکٹ بال کھیلتے اور بال باسکٹ کرتے دیکھا ہوگا لیکن باسکٹ بال کا ایسا نشانہ شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے کئی فٹ کے فاصلے سے بال باسکٹ کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔

اٹلی کے دارالحکومت روم سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ایڈورڈ سرنیک نے ہاف کورٹ ٹرک شاٹ لگایا اور ایک ہی ٹرائی میں بال باسکٹ میں جاگری۔

باسکٹ بال کے شاندار نشانے پر نوجوان کے دوستوں سمیت وہاں موجود افراد بھی دنگ رہ گئے اوراُسکی مہارت کی خوب داد دی۔