فلوریڈا : شاپنگ پلازہ میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

July 07, 2019

امریکی ریاست فلوریڈا کے شاپنگ پلازہ میں گیس کے زور دار دھماکے سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا پلازہ کے ساتھ واقع خالی ریسٹورینٹ میں ہوا۔ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ بھی تباہ ہوگیا۔

زورداردھماکے کے باعث قریبی واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔