جیو کے تعاون سے لکس اسٹائل ایوارڈ کی تیاریاں عروج پر

July 07, 2019

کراچی ایکسپو سینٹر میں 18 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تیاریاں عروج پر ہے ۔ فن کار مختلف کیٹیگری کے ایوارڈ کیلئے نامزد ہیں۔لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب آج رات منقعد ہورہی ہے۔

جہاں سارے ستارے ایک سا تھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔ آج رات ہونے والی اس تقریب میں شرکت کے لیے بڑے ستارے ایکسپو سینٹر پہنچ چکے ہیں۔ کوئی مصروف ہے ڈانس سے سب کے دلوں کو جیتنے کیلئے تو کوئی اپنی آواز کا جادو جگانے کیلئے تیاریاں کر رہا ہے۔

اداکاری کے جوہر دکھانے والی مہوش حیات کا کہنا ہے کہ اس سال وہ زیادہ پرجوش ہیں۔گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ میر ااس سال خراج تحسین پیش کریں گی لیجنڈری اداکار ہ شبنم کو۔ جبکہ اس موقع پر صبا قمر بنی ہیں لکس گرل، واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں مشہور ڈیزائز ،رائٹرز اور ہدایات کار شریک ہورہے ہیں۔

جیو نیٹ ورک کے تعاون سے ہونے والے اٹھارہویں لکس اسٹائل ایوارڈ میں ستاروں کی چمک نے ایسا جلوہ دکھایا ہے کہ تقریب میں ہر سو رنگ دکھائی دے رہے ہیں۔ خوبصورت چہرے،دیدہ زیب ملبوسات اور چہروں پر بھرپور ایکسائٹمنٹ،جی ہاں جیو نیٹ ورک کے تعاون سے ہونے والے اٹھارہویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ڈراموں اور فلمی دنیا کے ستاروں کی آمد سے چمک اٹھی ہے۔

جیو ٹی وی پر پیش کیے جانے والا سپر ہٹ ڈرامہ خانی، چھ نامینیز میں ایوارڈز کے لیے نامزد ہے، جبکہ خوبصورت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے تقریب کا اسکرپٹ لکھا ہے سرمد کھوسٹ نے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکاروں نے خوبصورت پرفامنس بھی دی اور جیو ٹی وی کی اس کاوش کو انڈسٹری کے لیے بہترین اقدام قرار دیا۔

تقریب میں فلمی ستاروں کی کہکشاں نے ہرطرف روشنی بکھیردی ہے، اٹھارہویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں جہاں اسٹیج پر گہما گہمی ہے، تو وہیں بیک اسٹیج پر بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ جیو ٹی وی اس بار لکس اسٹائل ایوارڈز کا میڈیا پارٹنر ہے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا میلا کون لوٹے گا،کس کے حصے میں سب سے زیادہ ایوارڈز آئیں گے، اسکا فیصلہ ہونے کو ہے تھوڑی دیر میں۔