ایران کا یورینیم افزودگی کی مقدار میں اضافے کا اعلان

July 08, 2019

ایران نے یورینیم کی افزودگی کی مقدار میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا، ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پائے گئے جوہری معاہدے میں اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک نیوز کانفرنس میں یورینیم افزودہ کرنے کی مخصوص حد سے تجاوز کرنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عالمی طاقتوں نے اپنے وعدے کے مطابق ایران کو امریکی پابندیوں سے بچانے کے لیے کچھ نہ کیا تو ایران ہر دو ماہ بعد اس معاہدے پر دی گئی اپنی کمٹمنٹ سے پیچھے ہٹتا جائے گا۔