نئی دہلی: مسافر بس نالے میں جا گری، 29 افراد ہلاک

July 08, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


نئی دہلی کے قریب مسافر بس ایکسپریس وے سے پھسل کر نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق نئی دلی سےلکھنؤ جانے والی مسافر بس یومانا ایکسپریس وے پر بے قابو ہوگئی اور 50 فٹ کی اونچائی سے ایک نالے میں جاگری، حادثے میں 29 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق بس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے۔