• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں بس حادثہ، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ایران میں ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس کو حادثہ قم تہران ہائی وے پر پیش آیا۔

حادثے کا شکار بس میں 44 سے زائد مسافر سوار تھے،حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، مرنے والوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔

مسافر بس صوبے کرمان سے تہران کی جانب جا رہی تھی۔

تازہ ترین