مہوش حیات کے لئے ’لوڈ ویڈنگ‘ خاص کیوں ؟

July 10, 2019

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ کا کہنا ہے کہ اُن کے لئے اُن کی فلم لوڈ ویڈنگ بہت خاص ہے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


لکس اسٹائل ایوارڈ میں فلم لوڈ ویڈنگ میںبہترین اداکاری کرنے پر مہوش حیات کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکس اسٹائل ایوارڈ میں فلم لوڈ ویڈنگ کے لئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈحاصل کرنے پراپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نےلکھا کہ فلم لوڈ ویڈنگ ایک غیر معمولی فلم ہے کیونکہ اس سے واضحہوتا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے لئے بھی جہیز جیسا سماجی مسئلہ معنی رکھتا ہے ۔

انہوں نےووٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اورہمیشہ حمایت کرنے والے اپنے مداحوںسے پیار کا اظہار بھی کیا ۔

اٹھارویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد گزشتہ دنوںکراچی میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ماضی کی سپر اسٹار جوڑی شبنم اور ندیم بیگ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میںشوبز سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی اور اپنے حسن کے جلوے بکھیرے ۔