فلم ’دی لائن کنگ‘کا رنگا رنگ پریمیئر

July 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاس اینجلس میں ایڈونچرسے بھرپور ہالی وو ڈ اینیمیٹڈ فلم ’دی لائن کنگ‘ کا رنگا رنگ پریمیئر منعقدکیا گیا۔

فلمی ستار ے تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ،فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے ۔

’دی لائن کنگ‘ 1994 کی سپر ہٹ فلم ہے جس کا ریمیک تیار کیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایک شیر کے گرد گھومتی ہے جس کا نام ’سمبا‘ ہے اور وہ مستقبل میں جنگل کا بادشاہ بنتا ہے۔


1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو راجر ایلرز اور روب منکوف نے ڈائریکٹ کیا تھا جب کہ فلم کے ریمیک کو جان فیورو نے ڈائریکٹ کیا ہے اور انہوں نے 2016 میں فلم ’دی جنگل بُک‘ کا ریمیک بھی بنایا تھا۔

فلم 19جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔