لیب اٹینڈنٹ ملازمین سے صرف لیب سے متعلق کام لینے کی ہدایت

July 11, 2019

لاہور(خبر نگار) محکمہ تعلیم سکول نے لیب اٹینڈنٹ ملازمین سے صرف جاب ڈسکرپشن میں بیان کردہ کام لینے کی ہدایات جاری کردیں ۔ محکمہ کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ ملازمین لیب اٹینڈنٹ بھرتی ہوئے تھے ان سے صرف لیب کے متعلق ہی کام لیا جائے۔لیب اٹینڈنٹ سے کلاس فور کے ملازمین کا کام نہ کروایا جائے۔