آسٹریلیا میں آسمان پر شہابِ ثاقب کا انوکھا نظارہ

July 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

آسٹریلیامیں رات میں ترتیب پانے والا ایک انوکھا نظارہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جب تیزی سے سفر کرتے شہابِ ثاقب نے آسمان کو روشن کر دیا۔

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ اور نیو ساؤتھ ویلز میں یہ انوکھا نظارہ اس وقت دیکھا گیا جب شہابِ ثاقب آگرا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اندھیرے آسمان پر آگ کا یہ گولہ نہایت تیزی سے گزرتا ہے جس سے آسمان اس طرح روشن ہو جاتا ہے جیسے کوئی لائٹ شو ہو یا آتش بازی۔

وہاں موجود لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ شہابِ ثاقب کے نظر آتے ہی ایسا لگا جیسے رات کے اندھیرے میں کچھ لمحوں کے لئے دن نکل آیا ہو۔