کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام میں مصطفی کمال سمیت دیگر ملزمانپر 27 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے کلفٹن میں سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت کی،چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال جمعرات کوبھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔