برطانیہ کا ایران پر آبنائے ہر مز میں تیل بردار جہاز روکنے کا الزام

July 12, 2019

لندن (جنگ نیوز )برطانیہ نے ایران پر ایک برطانوی بحری جہاز کا راستہ روکنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ برطانوی حکومت کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ تین ایرانی کشتیاں آبنائے ہرمز میں برٹش ہیرٹیج نامی تجارتی بحری جہاز کے راستے میں آئیں۔ ترجمان نے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ برطانوی بحریہ کے ایک جہاز کے زبانی انتباہ کے بعد ایرانی کشتیاں واپس پلٹ گئیں۔