حافظ سعید نے اپنے خلاف مقدمات پر عدالت سے رجوع کر لیا

July 12, 2019

جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے اپنے خلاف درج مقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

حافظ سعید سمیت 7 درخواست گزاروں نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹرز سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم جولائی کو حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا اور مقدمہ درج کیا، حافظ سعید کا القاعدہ یا دوسری کسی ایسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ بھارتی لابی کا حافظ سعید پر ممبئی حملوں سے متعلق بیان بھی حقائق کے منافی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حافظ سعید اور دیگر کیخلاف مقدمات کالعدم قرار دے۔