سافٹ بال ، پاکستان کے کوٹے میں اضافہ

July 14, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی سیکریٹری جنرل داتوبینگ چولو کی ہدایت پر تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والے ڈبلیو بی ایس سی انٹرنیشنل سافٹ بال امپائرنگ کوچنگ کورس کیلئے پاکستان کے کوٹے میں اضافہ کردیا گیا،جس کے بعد کورس میں پاکستان کے دو کے بجائے تین آفیشلز حصہ لیں گے ان میں،شیراز آصف، اسفند یار خان اور فراز اعجاز بھی شرکت کریں گے ۔