مریم نواز کی حمزہ شہباز سے نیب کے دفتر میں ملاقات

July 14, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازسے نیب لاہور کےدفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ میری ملاقات ایمرجنسی میں نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ تھی ۔فیملی سے ملاقات کیلئے ہفتے کا ایک دن مقررہوتا ہے۔ اسی سلسلے میں یہ فیملی کے ارکا ن کی ملاقات ہے ۔ یاد رہے کہ حمزہ شہباز آمدنی سے زائد آثاثہ جات کیس میں جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کی حراست میں ہیں۔