سابق چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن عبدالکریم کھیازئی انتقال کرگئے

July 15, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اور سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان حاجی عبدالکریم کھیازئی اتوار کو انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصہ سے سرطان کے مرض میں مبتلا اور کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ بلوچستان کے شہر خضدار کے علاقے باجوڑی باغبانہ میں پیر 16 جولائی کو صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔ اختر میر اور صابر نیازی نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے ان کی اسکاؤٹس کیلئے خدمات کو سراہا ہے۔