بجٹ میں خطیر رقم ترقیاتی امور کیلئے مختص کی ہے‘ ڈاکٹر امجد

July 15, 2019

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاکہ غربت و افلاس سمیت دیگر محرومیوں کا ازالہ ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات زرخیلہ میں لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ جنازہ گاہ کا افتتاح کرتے وقت کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے اس بار بجٹ میں خطیر رقم ترقیاتی امور کے لئے مختص کی ہے۔ سوات کے عوام کو گزشتہ حکومتوں میں نظرانداز کیا گیا تھا‘ جبکہ اس بار سوات کو دیگر اضلاع کی طرح ترقیاتی فنڈز مل رہے ہیں۔ صرف سڑکوں سے ترقی اور خوشحالی نہیں آتی بلکہ دیگر روزمرہ کی ضروریات کی طرف بھی حکومت کو توجہ دینی چاہئے‘ جو ہماری حکومت دے رہی ہے۔