ایفل ٹاور پر آتش بازی کا خوبصورت نظارہ

July 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

فرانس کے قومی دن ’بیسٹائل ڈے‘ پر ایفل ٹاور پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے قومی دن کے موقع پر پیرس میں واقع ایفل ٹاور پر شاندار آتش بازی ہوئی، ایفل ٹاور کا یہ خوبصورت نظارہ دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد موجود تھے۔

فرانس میں اس موقع پر مختلف تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔

واضح رہے کہ فرانس میں بیسٹائل ڈے ہر سال انقلاب فرانس کے طور پر منایا جاتا ہے۔