• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج فرانس کا قومی دن منایا گیا، اس موقع پر مختلف تقریبات اور فوجی پریڈز کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں یورپ سمیت مختلف خطوں سے مہمان شریک ہیں۔

ہر سال فرانس کا قومی دن 14جولائی کو منایا جاتا ہے،جو کہ اسی تاریخ کو 1789 ء میں برپا ہونے والے انقلاب فرانس کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ  1970ء سے یوم فیڈریشن منانے کا بھی سلسلہ جاری ہے،اس حوالے سے خصوصی تقاریب منعقد ہوتی ہیں، جس میں خصوصاً شانزے لیزے میں ملٹری پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ دن کا اختتام مشہور رقص اور آتش بازی سے ہوتا ہے۔

اس مرتبہ ہونے والے سالانہ فوجی پریڈ میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت یورپی یونین کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ایک فوجی جوان نے فضا میں مارچ کے دوران اڑان بھر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔

اس موقع پر پیرس کے قلب میں مسلح افواج کے 4ہزار سے زائد جوانوں، 196فوجی گاڑیوں، 237گھوڑوں، 69طیاروں اور 39ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

یہ تقریبات فرانس بھر میں رات گئے تک جاری رہیں گی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین