سلمان خان نے بھی کیا بوتل کیپ چیلنج قبول

July 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

آج کل بوتل کیپ چیلنج سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہا ہے، ہالی ووڈ، بالی ووڈ ہی نہیں پاکستان میں بھی بوتل کیپ چیلنج کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے بھی نہ صرف اس چیلنج کو قبول کیا بلکہ منفرد انداز میں پھونک مار کر بوتل کا ڈھکن ہٹایا اور پھر پانی بھی پیا۔

واضح رہے بوتل کیپ چیلنج میں بوتل کے ڈھکن کو کک مار کر ہٹانا ہوتا ہے جبکہ سلمان خان نے اپنی اس ویڈیو میں پیغام دیتے ہوئے کیپشن دیا کہ’خود کو مت تھکاؤ بلکہ پانی بچاؤ‘ جبکہ دبنگ خان کی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔