افغانستان میں بم دھماکا11 شہری جاں بحق

July 16, 2019

کابل (جنگ نیوز) افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں 11افراد ہلاک اور 35زخمی ہوگئے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکے میں ایک ٹرک نشانہ بنا جس میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے۔ قندھار میں صوبائی کونسل کے رکن یوسف یونسی کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔