آرمی چیف سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی اورسیکورٹی امورپر گفتگو

July 16, 2019

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیر کو پاکستان میں متعین ہنگری کے سفیر سٹوین سزباؤنے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کی گئی اوردونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مزید بہتری کی کوششوں کو سراہا گیا۔اس موقع پرہنگری کے سفیرنے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کا کردارقابل قدر ہے، ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور ہنگری میں مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔