قرض کے بوجھ تلے کوئی قوم خوش نہیں رہ سکتی، وزیر خارجہ

July 16, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ قرض کے بوجھ تلے کوئی قوم خوش نہیں رہ سکتی،قرض سے نجات کے لیے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔

ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہوگی،ٹیکس ادائیگی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگیوں کے لیے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں۔

ا نہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خوشحال ہوگا تو پاکستانی خوشحال ہوں گے۔