بالی ووڈ کو عاطف اسلم کی یاد آنے لگی

July 16, 2019

بالی ووڈ کو کئی ہِٹ گانے دینے والے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی بالی ووڈکو یاد ستانےلگی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی موسیقار امل ملک نے بالی ووڈ میں عاطف اسلم کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ اُنہیں بالی ووڈ میں عاطف اسلم کی آواز کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

موسیقار کے اس ٹوئٹ سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی موسیقاروں کی پہلی پسند آج بھی عاطف اسلم ہیں۔

بھارتی مدا ح نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی حکومت سے عاطف اسلم پر پابندی ختم کرنے کی اپیل کی۔ مداح نے اپنے ٹوئٹ میںلکھا کہ بھارتی عوام چاہتے ہیں کہ عاطف اسلم دوبارہ سے بالی ووڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگائیں۔

اس ٹوئٹسے امل ملک نے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ انہیںبھی بالی ووڈمیں عاطف اسلم کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد سے پاک بھارت کشیدگی کے باعث عاطف اسلم سمیت تمام پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی گئی تھی مگر اس کے باوجود راحت فتح علی خان سمیت پاکستانی گلوکاروں کے چرچے آج بھی بھارت میں ہوتے نظر آرہے ہیں۔