حکومت کا سابقہ حکمرانوں سے طبی اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ

July 16, 2019

فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے سابقہ حکمرانوں سے ان کے طبی اخراجات پر خرچ ہونے والی رقم وصول کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے اخراجات کی رپورٹپیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کیمپ آفس اور میڈیکل اخراجات کی مد میں 4اعشاریہ5 ارب خرچ کئے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے کیمپ آفسز اور طبی اخراجات پر 3ارب سے زائد خرچ کیے گئے۔

کابینہ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے 7 اعشاریہ 8ارب، شاہد خاقان عباسی نے 35کروڑ اور یوسف رضا گیلانی نے ساڑھے 24کروڑ روپے خرچ کیے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یہ تمام اخراجات سابقہ حکمرانوں سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔