’عمران خان 60ہزار ڈالر میں دورہ امریکا مکمل کرینگے‘

July 16, 2019

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنا دورہ امریکا 60 ہزار ڈالر میں مکمل کرکے پاکستان لوٹیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفننگ میں مراد سعید نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا پر 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر اخراجات آئے تھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنا دورہ امریکا 60ہزار ڈالرز میں مکمل کرکے واپس آئیں گے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف 2016ء میں علاج کےلئے باہر گئے اور انہوں نے 3 لاکھ 27 ہزار پاؤنڈ خرچ کئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر یہ کوئی بہتان یا الزام تراشی نہیں ہے بلکہ ان اخراجات کی سرکاری دستاویزات ہیں۔

مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ! نواز شریف کی نااہلی کے بعد چھوٹے بھائی شہباز شریف نے رائیونڈ کو کیمپ آفس ڈکلیئر کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ میں نواز شریف کی سیکیورٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں پر 4 کروڑ سے زائد خرچ ہوئے جبکہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف نے 872 کروڑ 69 لاکھ سے زائد رقم اپنی سیکیورٹی پر خرچ کی،چھوٹے بھائی نے 130 کروڑ روپے کا ہیلی کاپٹر لیا-