اظہر محمود کے فرزند شہریار خان کی دعوت ولیمہ کا برمنگھم میں انعقاد

July 17, 2019

برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی) معروف سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیت چوہدری اظہر محمود کے فرزند شہریار خان کی دعوت ولیمہ کا انعقاد برمنگھم کے مقامی ہال میں ہوا۔ جس میں ایم پی ناز شاہ، ایم پی شبانہ محمود، ایم پی خالد محمود، اوورسیز ایم ایل اے او مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ جاوید اقبال، لیڈر آف اپوزیشن آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین، پی پی برطانیہ کے سابق صدر اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھی خواجہ شفیق، ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر شجاعت راٹھور، قونصلر جنرل پاکستان برمنگھم احمراسمٰعیل، وائس قونصلر سردار خان خٹک،ملک طارق، ملک فتح خان، صاحبزادہ فاروق القادری، راجہ سکندر خان، اپوا کی چیئرپرسن رفعت مغل، صائمہ ہارون سمیت فیملی ممبران، دوست احباب نے شرکت کی اور چوہدری اظہر محمود کو بیٹے کی شادی کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر میزبان چوہدری اظہر محمود نے شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں نوجوان سکالر امام اعجاز شامی نے نکاح پڑھایا اور دعا کی۔ اس موقع پر پیر محمد طیب الرحمٰن قادری، سابق ایڈمنسٹریٹر کوٹلی چوہدری الیاس، ممتاز بزنس مین چوہدری جاوید، ماجد الرحمٰن و دیگر افراد نے شریک ہوکر شادی کی رونقوں کو دوبالا کیا۔