باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،لیویز سپاہی شہید

July 17, 2019

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ ،باجوڑ میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے لیویز سپاہی شہید ۔تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے ایراب میں گذشتہ شب ڈیڑھ بجے نامعلوم افراد نے گھر کی دیوار پھلانگ کر باجوڑ لیویز کے سپاہی 30سالہ عبدالرحیم ولد رحمت جان کو اپنے گھر میں گولیاں مارکر شہید کردیا ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔