Advertisement

بھائیوں کیخلاف کارروائی کرکے تحفظ فراہم کیاجائے، متاثرہ شخص

July 17, 2019
 

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ٹنڈو یوسف کے رہا ئشی محمد اعظم نے کہا ہے کہ جائیداد پر قبضہ کرنے والے بھائیوں کے خلاف کارروائی کرکے تحفظ فراہم کیاجائے۔وہ اپنی والدہ رانی کے ہمراہ حیدرآباد پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ 13 سال قبل والد فوت ہو چکے ہیں۔ والد کے انتقال کے بعد والدہ رانی نے زین العابدین عر ف فرحان شیخ نا می شخص سے شادی کر لی تھی جس سے دو بیٹے ہیں۔ زین العابد ین ایک جر ائم پیشہ شخص ہے جو جیل بھی جا چکا ہے۔میر ے سوتیلے والد نے گنجو ٹکر میں واقع میر ے حقیقی والد کی جا ئیداد پر قبضہ کرکے کاغذات اپنے نا م کر وانے کیلئے دبا ؤ ڈال رہا ہے اور انکار کر نے پر ہمیں سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں