• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ نسلوں کو تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری پر توجہ دیں: ڈی ایف او چکوال عامر امتیاز

عالمی سطح پر ماحولیات کا جائزہ لینے والی اتھارٹی نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلوں کا مقابلہ کرنے کےلیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ جنگلات کا تحفظ اور جنگلات بڑھانے پر بھرپور توجہ دینے اور اہم اقدام کو سراہا ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، پنجاب کی وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب اور خصوصی طور پر پنجاب کے سیکریٹری جنگلات طاہر ظفر عباسی کی کوششوں کاوشوں کو سراہا گیا ہے کیونکہ سیکریٹری جنگلات پنجاب نے جنگلات کی فروغ اور ان کی حفاظت کےلیے صوبہ بھر کے جنگلات میں کیمرے خصوصی عملہ تینعات کر دکھایا جن کو سخت ہدایت ہے کہ درختوں کی غیرقانونی و غیر ضروری کٹائی پر زیروٹارنس پر عمل کیا جائے۔

اس سلسلے میں چکوال ڈویژنل کنزرویٹر ’ڈی ایف او‘ عامر امتیاز سے تصدیق کےلیے جنگ کی طرف رابطہ کرنے پر انہوں بتایا کہ پنجاب سیکریٹری جنگلات طاہر ظفر عباسی نے صوبہ بھر میں جنگلات کے تحفظ اور درختوں کی غیرقانونی غیر ضروری کٹائی روکنے موثر نگرانی کےلیے پنجاب بھر کے اہم مقامات اور چکوال کے اہم مقامات پر نصب کروائے جارہے ہیں کیونکہ حکومت کی درختوں کی کٹائی کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت مکمل طور بند کردی جس سے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ موجودہ موسم شجر کاری میں کنزرویٹر امیر شاہ کی نگرانی میں چاروں اضلاع سمیت چکوال میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے گئے اور ان کی مکمل نگہداشت جاری ہے۔

عامر امتیاز نے عوام پر زور دیا کہ اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کو موسمیاتی تبدیلوں کی تباہ کاریوں سے بچانے کےلیے فرض سمجھ کر زیادہ سے زیادہ شجر کاری پر توجہ دیں اور درختوں کی مکمل نگہداشت کرتے ہوئے ان کو پروان چڑھائیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید