• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کیساتھ اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کی مختلف کمیٹیوں میں نامزدگیوں کا سلسلہ شروع

حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی سمیت مل کر چلنے کےلیے گورنر ہاؤس پنجاب میں ہونے والے اجلاس کے بعد پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈروں کو ترقیاتی بجٹ کے اجرا کے ساتھ ساتھ مختلف کمیٹیوں میں نامزدگیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

چکوال سے سابق ایم این اے سردار ذوالفقار خان دلہہ سینئر نائب صدر پی پی پی راولپنڈی ڈویژن کو ڈی سی سی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی چکوال کا ممبر بنا دیا گیا ہے۔ 

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ مہوش سلطانہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی چکوال کی ممبر تھیں جن کا نام خارج کرکے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کو بطور ممبر نامزد کیا گیا۔

اوورسیز پاکستان پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اتحاد برقرار رکھنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید