شیخ رشید کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں‘ خواجہ اشتیاق

July 17, 2019

راولپنڈی (جنگ نیوز) صدر گرلز کالج، ماں بچہ ہاسپٹل اور نالہ لئی پروجیکٹ سمیت راولپنڈی میں متعدد گرلز کالج بنا کر شیخ رشید احمد نے ریکارڈ قائم کر دیا۔ ریلوے جلد خسارہ سے نکل آئیگا‘ استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے رہنما خواجہ اشتیاق احمد نے کینٹ کی تنظیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیخ لیاقت حسین‘ سید ذوالفقار علی‘ راجہ قمر‘ رشید رائو‘ کاشف‘ اسماعیل‘ اشفاق‘ دلشاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے دور میں ریلوے ترقی کی جانب رواں دواں ہے۔