اپوزیشن کا نمبر گیم مکمل ہے، شیری رحمان

July 17, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنائیں گے، پیپلز پارٹی نے حکمت عملی تیار کرلی ہے، اپوزیشن حکومت کو شکست دے گی۔

پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی اجلاس کےبعد میڈیا سےگفتگو میں شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن کا نمبر گیم مکمل ہے، بیرون ملک موجود ارکان واپس بلا لیے ہیں، بیرون ملک موجود تمام ارکان آج رات واپس پہنچ جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں رہنما پی پی نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی باتیں سب نےسنی ہیں، وزیراعظم نے بھی کہا کہ اپوزیشن کو شکست دیں گے، اپوزیشن کی اکثریت ہے، ہارس ٹریڈنگ کےسوا کیسے شکست دی جاسکتی ہے؟