مکہ آنے والے عازمین حج کیلئے 10 لاکھ سِم اور مفت انٹرنیٹ کا تحفہ

July 18, 2019

ریاض (جنگ نیوز)سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کی روشنی میں اس مرتبہ جدہ کے شاہ عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے والے عازمین حج میں سم کارڈز تقسیم کیے جارہے ہیں اور انھیں انٹرنیٹ کی مفت سہولت مہیا کی جارہی ہے۔