سیورمین کی تنخواہ روکنے پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل سٹیشن کو شو کاز نوٹس

July 18, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال کا سیورمین واسا سعید احمد کی تنخواہ بند کرنےکا نوٹس لے لیا،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا مو سیٰ خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل سٹیشن واسا عارف عباس کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے گئے، سیور مین واسا سعیداحمد نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال کو درخواست دی ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل واسا نے سعید احمد کی جنوری کی تنخواہ ناجائز طور پر روکی ہوئی ہے جس پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں آفیسران کے خلاف شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے اورآج وضاحت طلب کر لی ہے۔