عمران خان نے کنٹینر پر قوم کو سبز باغ دکھائے ، خرم بشیر

July 19, 2019

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے سنیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر خرم بشیر نے کہا ہے عمران خان نے آج وہ عمران نظر نہیں آتے جو کنٹینر پر قوم کو سبز باغ دکھاتے تھے ۔ایک سو دنوں میں سب ٹھیک کرنے کے دعوے کرتے تھے ۔تاریخ میں پہلی بارپاکستان میں اتنی مہنگائی روپے کی قیمت میں کمی اور قرضوں کا بوجھ، دن بدن بگڑتی ہوئی معاشی صورت حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کسی کرپٹ کو سزا نہیں دی کرپٹ عناصر کو اپنا وزیر اور مشیر بنا یا ،پندرہ کی کابینہ کا اعلان کیا آج پچاس وزیر ہیں۔ان آزمائے ہوئے بدعنوانوں نے کیا نیا پاکستان بنانا ہے تمام وعدوں سے انحراف اور یو ٹرن لے چکے ہیں۔ڈاکٹر خرم نے کہا کہ کرپشن کا ایک پیسہ بھی بیرون ملک سے واپس نہیں آیا۔ غریب لوگوں کی روٹی اور قبروں پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے عوام کرپٹ اور بھتہ خوروں کو ٹیکس دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ایسے وزیر جن کے نام نیب میں ہیں ان کے بیرون ملک اثاثے ہیں ان پر کوئی اعتماد نہیں کر سکتا۔