مذہب تبدیلی کی مبینہ کو ششیں باعث تشویش ہیں، اقلیتی اراکین اسمبلی متحدہ پاکستان

July 19, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اقلیتی اراکین سندھ اسمبلی سنجے پروانی اور منگلا شرما نے کہا ہے کہ گزشتہ 3ماہ کے دوران اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں 25سے زائد افراد کو مبینہ مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا جو باعث تشویش ہے۔تمام افراد کا تعلق ہندو برادری سے ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کا آئین اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے لیکن سندھ کی نااہل حکومت اقلیتی برادری بلخصوص ہندو برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔