شیخ رشید نے لوٹی دولت کی واپسی کا نسخہ بتادیا

July 19, 2019

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو لوٹی دولت کی واپسی کا آسان نسخہ بتادیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے کے ہمراہ میانوالی ایکسپریس کا افتتاح کیا،جو لاہور سے براستہ سرگودھا،میانوالی جائے گی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے چوروں کو 9اسٹار جیلوں میں رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں چوروں کو 2،2 اے سی اور 60انچ کی ٹی وی اسکرین دی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالت میں بھی اے سی اور پھر پروڈکشن آرڈر بھی ان کا اے سی میں گزرتا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ چوروں کو ایک ماہ میانوالی جیل میں رکھیں، سارا لوٹاہوا پیسہ واپس کردیں گے۔