شہدائے پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ

July 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہداء پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب نے کراچی کلب اور بائونس باسکٹ بال کلب نے عسکری الفاذ کلب کو شکست دی۔ میچز کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان تھے۔ انہوں نے کہا کہ سال کے آخر میں آل پاکستان باسکٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد شہر قائد میں کیا جائیگا۔ اس موقع پر ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی اور دیگر موجود تھے۔