مرید عباس قتل کیس میں چشم دید گواہ کا بیان قلمبند

July 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے چشم دیدگواہ نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے استغاثہ کی جانب سے چشم دید گواہ کا نام صیغہ راز میں رکھا گیاہے،گواہ نے اپنے بیان میں کہاکہ عاطف زمان نے میرے سامنے مرید عباس پر فائرنگ کی، گواہ اورمرید عباس سمیت چار لوگوں نے رقم انویسٹ کی،لاکھوں روپے سے شروع ہونے والی انویسٹمنٹ کروڑوں روپے تک جاپہنچی،رمضان کے بعد عاطف زمان نے منافع دینا کم کردیا ،منافع کی کمی کے باعث ہم نے رقم کا مطالبہ کیا،وقوعہ والے روز ہم عاطف زمان کے دفتر پہنچےتوعاطف زمان نے مرید عباس کے بعد مجھے بھی مارنے کی کوشش کی لیکن میں نے عاطف زمان کا پستول پکڑ لیا اور دھکا دے کر بھاگ گیا،عدالت نے بیان ریکارڈ کرکے سیل کردیا۔