پولنگ اسٹیشنز کے اندر فوج تعینات نہ کی جائے، پیپلز پارٹی

July 20, 2019

اسلام آباد (صباح نیوز)پیپلزپارٹی نے واضح کیا ہے کہ ہے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر فوج تعینات نہیں کی جائے، انتخابات کرانا بنیادی طور پر الیکشن کمیشن کا کام ہے، ایسا کام نہ کرو جس سے اداروں پر سوالیہ نشان اٹھ جائیں این اے 205میں پیپلزپارٹی اور حکومت کا امیدوار آمنے سامنے ہے، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے کمشنر سکھر کو خط لکھا کہ مختیار کار اغواہو گیا ہے، فری اینڈ فیئر الیکشن کا تقاضہ یہ ہے کہ قبائلی اضلاع میں بھی فوج پولنگ اسٹیشنوں کے باہر تعینات ہونی چاہیے، جہاں پرزائنڈنگ افسر موجود ہو وہاں فوج کی تعیناتی ٹھیک نہیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوج کو پولنگ کے اندر موجود نہیں ہونا چاہتے، گھوٹکی الیکشن کو پانچ دن کی تاخیر کردی گئی ہے ۔جمعہ کواسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی پی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ گھوٹکی میں تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے گئے ہیں، قبائلی الیکشن کے دوران بھی فوج کو تعینات کیا گیا تھا۔