ہرنائی تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق

July 21, 2019

کوئٹہ(این این آئی) ہرنائی کے علاقے میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں واقع مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تک دب کر ایک کانکن باچا سید جاں بحق ہوگیا نعش ملبے تلے سے نکا ل کر ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے دیر(سوات) روانہ کردی گئی۔