پشاور ریپڈ بس منصوبہ کے جنگلوں کی دوبارہ مرمت کا کام مکمل

July 22, 2019

پشاور (وقائع نگار) پشاور ریپڈ بس منصوبے کے لئے سٹاپوں کو آپریشنلائزڈ کرنے کے لئے سڑکوں کے کنارے توڑے جانے والے جنگلوں کی دوبارہ مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ہشتنگری انڈر پاس میں تاجروں کے لئے دکانوں کی مرمت کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ جی ٹی روڈ پر مختلف مقامات پر جنگلوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ بس سروس شروع کرنے کے فیصلے کے پیش نظر جنگلوں کی مرمت کا کام تمام سٹیشنوں پر مکمل کر لیا گیا ہے۔ اے سی سسٹم کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر ہوگیا ہے جبکہ بس سٹاپوں پر موبائل فون سروس کو آن رکھنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی برقرار رکھی گئی۔