169گھنٹے کا فٹبال میچ، عالمی ریکارڈ قائم

July 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


کارڈف (جنگ نیوز) برطانیہ کے شہر کارڈف میں فٹبالرز نے 169گھنٹے تک فٹبال کھیل کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔یہ ایک ہفتے کے لگ بھگ وقت بنتا ہے۔ طویل ترین میچ کینسر کے مرض کیلئے فنڈز جمع کرنے کی غرض سےکھیلا گیا۔ میچ کے دوران ہر گھنٹے بعد پانچ منٹ کا وقفہ لیا گیا۔ میچ کے دوران انڈور اسٹیڈیم میں عارضی آرام گاہیں بھی بنائی گئی تھیں کھلاڑیوں نے اس دوران وہیں قیام کیا۔ میچ کا اسکور 988-951 گولز رہا۔