ناقص سیکورٹی: ایم ایس چلڈرن ہسپتال نے نجی کمپنی سے معاہدہ منسوخ کر دیا

July 23, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایم ایس چلڈرن ہسپتال ناقص سیکورٹی پر نجی کمپنی سے معاہدہ منسوخ کر دیا ہسپتال ذرائع کے مطابق ایم ایس چلڈرن ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا کہ سیکورٹی کمپنی سے معاہدہ منسوخ کر دیا گیا ہے کئی سالوں سے ہسپتال کے سیکورٹی انتظامات ضعیف اہلکاروں کے رحم و کرم پر تھی جبکہ 14سیکورٹی اہلکاروں کے پاس محض ایک پسٹل اور نو گولیاں تھیں ہسپتال سے تنخواہوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول کرنے والی سیکورٹی کمپنی کے اہلکاراسلحہ کے بجائے لاٹھی سے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے چلڈرن اسپتال میں سیکورٹی کی ناقص صورتحال پر انڈس سیکورٹی ایجنسی سے معاہدہ منسوخ کردیا گیا نہتے اہلکاروں کا کوئی فائدہ نہیں کمپنی کی خدمات واپس کردی گئی بعض اہلکاروں کی عمریں ساٹھ سال سے بھی زائد ہیں جن کو سہارا دینے کے لیے مزید اسٹاف رکھنا پڑے گا سیکورٹی پلان کا از سر نو تعین کررہے ہیں موثر انتظامات ناگزیر ہیں۔